بجلی بلیک آؤٹ غفلت،حکومت ایندھن بچاناچاہتی تھی،عمرا یوب

بجلی بلیک آؤٹ غفلت،حکومت  ایندھن بچاناچاہتی تھی،عمرا یوب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ امپورٹڈ وزیر توانائی خرم دستگیر کی پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں۔

 بجلی کا بلیک آؤٹ سراسر غفلت کی وجہ سے ہوا،امپورٹڈ حکومت ایندھن کی بچت کرنا چاہتی تھی۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ،ایندھن سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے ڈالر ختم ہو چکے ہیں۔ اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ بڑھتے ہوئے بوجھ کو مینج کرنے کے لیے ان کے پاس آن لائن پلانٹس ناکافی تھے ،تحریک انصاف کی حکومت نے ٹی اینڈ ڈی سسٹم میں بڑی سرمایہ کاری کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں