پی ٹی آئی والے خود ہی استعفے دے کر خجل خوار ہورہے :راناثنا اللہ

 پی ٹی آئی والے خود ہی استعفے دے  کر خجل خوار ہورہے :راناثنا اللہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والے خود ہی استعفیٰ دے کر خجل خوار ہورہے ہیں،پوچھتا ہوں پہلے دئیے کیوں تھے ؟۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ  پی ٹی آئی والے استعفے دینے کے بعد اب کہتے ہیں قبول نہ کیے جائیں، پوچھتا ہوں پہلے دئیے کیوں تھے ؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس اسمبلی پر لعنت بھیج کر گئے تھے ، اب اسی میں آنا چاہتے ہیں، بڑی شرم کی بات ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عدم استحکام کی جدوجہد کر رہا ہے ، وہ مہم جوئی کر رہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ اس کا اقتدار ہے تو سب ٹھیک ورنہ پاکستان پر ایٹم بم بھی گرنا چا ہئے اور اسے تقسیم بھی ہونا چا ہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں