الیکشن کمیشن کی ضلع جھنگ کی حتمی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

 الیکشن کمیشن کی ضلع جھنگ کی  حتمی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ضلع جھنگ کی حتمی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

 عمر فاروق،طاہر عباس اور وجاہت نامی شہریوں کی درخواستوں پرسماعت کے دوران وکلا نے دلائل پیش کیے جس پرعدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام درخواست گزاروں کو سن کر دوبارہ حلقہ بندی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں