اسحاق ڈارکی قطری وزیرخزانہ سے ملاقات، تعاون پرتبادلہ خیال

اسحاق ڈارکی قطری وزیرخزانہ سے  ملاقات، تعاون پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی،ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر خزانہ علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر محمد جہانزیب خان اور قطر میں پاکستان کے سفیر محمد اعجاز بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون تلاش کرسکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے علی بن احمد الکواری کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیرخزانہ نے فٹ بال کے عالمی کپ کے کامیاب اختتام پر قطر کو مبارک باد دی۔ وزیرخزانہ نے قطر کے وزیر خزانہ کو پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور انہیں حکومت کی جانب سے بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں