خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی  استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج زیبا کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے کی جس میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے وکیل نعیم حیدر سے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے ؟وکیل نعیم حیدر نے جواب دیا کہ ہمیں نوٹس کا گزشتہ رات کو پتہ چلا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں