ہیڈ بلوکی کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ہیڈ بلوکی کے جنگل میں  لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور(اکنامک رپورٹر)ہیڈ بلوکی کے 40 ایکڑ پر محیط جنگل میں آگ لگ گئی،پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

 

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق آگ سے جنگل کے 2 ایکڑ کے حصے کو نقصان پہنچا، ادارہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24/7 تیار ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص کے جلتی سگریٹ پھینکنے سے جنگل میں آگ لگی۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے جنگل کے لاکھوں مالیت کے درختوں کو نقصان پہنچا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں