ہارون الرشیدپاکستان بارکونسل کے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب

ہارون الرشیدپاکستان بارکونسل کے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023کے لئے انڈیپنڈنٹ گروپ کے سینئر وکیل ہارون الرشید بلامقابلہ وائس چیئرمین جبکہ حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں۔

 چیف جسٹس آف پاکستان   مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے کامیاب نمائندوں کو مبارک باد دی ہے ، پاکستان بار کونسل کے سالانہ انتخابات بدھ کے روز منعقد ہوئے ،جنرل باڈی نے اٹارنی جنرل کی عدم موجود گی کی بنا پر رولز معطل کرکے سینئر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا، مدمقابل پروفیشنل گروپ کے 5ممبران نے منیر کاکڑ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ،نئے اور پرانے نمائندوں نے ممبران کے ہمراہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سپریم کورٹ میں ملاقات بھی کی،چیف جسٹس نے نومنتخب نمائندوں کو مبارک باد پیش کی ،بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب وائس چیئرمین ہارون الرشید نے کہا ہم ملک میں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے میدان میں اترے ہیں،ہمیں آئین کے مطابق چلنا اورغیر آئینی کا م کے سامنے ڈٹ جاناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں