ایل ڈی اے ماسٹر پلان 2050پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

 ایل ڈی اے ماسٹر پلان 2050پر  عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ایل ڈی اے ماسٹر پلان 2050کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے تاحکم ثانی اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں15روز کی توسیع کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبد الرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسر پیش ہوئے ۔درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،ایل ڈی اے ، لاہورمیٹرو پولیٹن کارپوریشن اور روڈا کو فریق بنایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں