عمران کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنوں نے زمان پارک کے باہرخیمے لگا لئے

عمران کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنوں  نے زمان پارک کے باہرخیمے لگا لئے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زمان پارک کے باہرمحاذ سنبھال لیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر قیادت کی کال پر کارکن منگل کی رات ہی زمان پارک پہنچ گئے اوربدھ کے روز سارا دن سینکڑوں کی تعداد میں زمان پار ک کے باہر موجود رہے ،کارکن وقفے وقفے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ، پارٹی کے سینئر رہنما بھی زمان پارک کا وقفے وقفے سے وزٹ کرتے رہے اورکارکنوں کو ہدایات دیتے رہے ،زمان پارک کے باہر کارکنوں نے خیمے بھی لگا لئے ہیں ،کارکن رات گزارنے کیلئے کمبل رضائیاں تکیے اور قالین گھر سے لے آئے ہیں ،کارکنوں کے ناشتے اور کھانے کا بھی زمان پارک میں اہتمام کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں