توہین الیکشن کمیشن،اسد عمر کی حکم امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد

توہین الیکشن کمیشن،اسد عمر کی حکم  امتناع دینے کی زبانی استدعا مسترد

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست مسترد ، سماعت 16فروری تک ملتوی کردی ۔

سماعت کے موقع پر اسد عمر کے وکیل انور منصور نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد خدشہ ہے الیکشن کمیشن فرد جرم عائد کرکے کارروائی شروع کردے گا،سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے علاوہ کوئی جوڈیشل فورم توہین کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی سرکاری ادارہ یا کوئی شخص حکم عدولی کرے تو عدالت کیا کرے ؟ انور منصور خان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ماتحت عدالت کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے ، ماتحت عدالت ہائی کورٹ کو ریفر کرتی ہے ، جوڈیشل ریویو کا اختیار صرف اعلیٰ عدالت کے پاس ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں