انسداد بدعنوانی:ادارہ جاتی فریم ورک کا جائزہ، تجاویز پیش

انسداد بدعنوانی:ادارہ جاتی فریم ورک کا جائزہ، تجاویز پیش

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) انسداد بدعنوانی کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی و رشوت ستانی کے اداروں کے ادارہ جاتی فریم ورک کا جائزہ لینے اور سفارشات مرتب کرنے کیلئے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس ہوا۔

 اجلاس کے شرکاء نے نظام کی مضبوطی اور بہتری لانے کیلئے اپنے تجربات کی بناء پر تجاویز پیش کیں۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ، سابق ڈی جی ایف آئی اے خالد قریشی اور سابق صوبائی سول سروس کے آفیسر حفظ الرحمن ، خصوصی دعوت پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل سید سجاد حیدر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں