پنجاب:ڈی جی اینٹی کرپشن،6 سیکرٹری،3 ڈپٹی کمشنر سمیت 11 افسر ہٹا دیئے

پنجاب:ڈی   جی   اینٹی   کرپشن،6  سیکرٹری،3  ڈپٹی   کمشنر  سمیت   11   افسر  ہٹا  دیئے

لاہور (اپنے نامہ نگارسے ،اے پی پی)حکومت پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن،6سیکرٹری،3ڈپٹی کمشنر سمیت 11افسر او ایس ڈی بنا دئیے ، ترجمان کے مطابق سیکرٹری مواصلات و تعمیرات آصف بلال لودھی کو او ایس ڈی بناتے ہوئے سپیشل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حمیرہ اکرام کو سیکرٹری مواصلات کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ندیم سرور کو او ایس ڈی بناتے ہوئے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن زمان وٹو کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، سیکرٹری پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد حیات لک کو او ایس ڈی بناتے ہوئے سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن وجاہت اللہ کنڈی کو سیکرٹری پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ احمد مجتبیٰ کرامت کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ،سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ناصر محمود بشیر کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب اسد نعیم کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب لاہور محمد احمدکو رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب تعینات کر دیا۔سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز سید نجف اقبال کو او ایس ڈی بناتے ہوئے سیکرٹری زکو ٰۃ اینڈ عشر بابر امن بابر کو سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) انفارمیشن اینڈ کلچر راؤ پرویز اختر کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ان سے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی واپس لے لی گئیں جبکہ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب سلوت سعید کو ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ،ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈفنانس) گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنول بتول کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ان سے ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اضافی ذمہ داریاں بھی واپس لے لی گئیں ۔3ڈپٹی کمشنرز بھی ہٹا دئیے گئے ، منڈی بہائوالدین میں تسنیم علی کو اوایس ڈی بنا کر عباس ذوالقرنین، گجرات میں عامر شہزاد کو ہٹا کر اورنگزیب اور وزیرآباد میں نوید السلام کو او ایس ڈی بنا کر اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کا اضافہ چارج دے دیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں