محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلئے چھٹے روز بھی عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات

محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلئے  چھٹے روز بھی عدالت کے باہر  پولیس کی اضافی نفری تعینات

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھٹے روز بھیاینٹی کرپشن عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی ۔

پولیس  نے ایک روز قبل کارروائی کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کے ہمراہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔گزشتہ روز ایس پی سول لائن سرفراز ورک اور ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو بھی اینٹی کرپشن عدالت موجود رہے تاکہ محمد خان بھٹی جب بھی احاطہ عدالت پہنچیں فوری گرفتار کیا جاسکے ۔ محمد خان بھٹی کیخلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں