عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کی بھرپورمددکی یقین دہانی

عالمی بینک کی سیلاب متاثرین  کی بھرپورمددکی یقین دہانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وفاقی وزیر شازیہ مری نے واشنگٹن ڈی سی ( امریکا) میں ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور سیلاب کے بعد پاکستانی عوام کے مسائل سے آگاہ کیا۔

شازیہ مری نے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ عوام میں فوری طور پر امداد تقسیم کی۔ انہوں نے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر مائیکل رتکواسکائے کو پاکستانی عوام کے سماجی تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ شازیہ مری نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب میں ورلڈ بینک کی بروقت امداد کو سراہا۔ ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر مائیکل رتکواسکائے نے سیلاب میں سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کی مالی امداد کے حوالہ سے حکومت پاکستان کے کردار کو سرا ہا اور شازیہ مری کو یقین دلایا کہ عالمی بینک پاکستانی عوام اور خاص کر سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے حکومت پاکستان کی بھرپور مدد کریگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں