جیا موسیٰ میں فیکٹری ورکر، برج اٹاری میں نوجوان قتل

جیا موسیٰ میں فیکٹری ورکر، برج اٹاری میں نوجوان قتل

لاہور، فیروزوالہ(سپیشل کرائم رپورٹر ، تحصیل رپورٹر)جیاموسیٰ اور برج اٹاری میں 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حمید پارک شاہدرہ کا 

رہائشی ذیشان علی گھر سے فیکٹری جا رہا تھا کہ جیا موسیٰ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ شاہدرہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر برج اٹاری میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر بابر نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے نوجوان عبد المجید کو ہلاک کردیا ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بابر کو شبہ تھا کہ مقتول عبدالحمید کے اس کی قریبی رشتہ دار خاتون کیساتھ ناجائز مراسم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں