گھڑی چورنے ملک تباہ کیا،مہنگائی کی ،چھوڑیں گے نہیں:مریم

گھڑی   چورنے  ملک  تباہ  کیا،مہنگائی  کی ،چھوڑیں  گے  نہیں:مریم

ملتان (کرائم رپورٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا گھڑی چور نے ملک تباہ کیا، مہنگائی کی ،چھوڑیں گے نہیں، جیلیں بھرنی ہیں تو پہلے ضمانتیں منسوخ کرائو،دو، دو گھنٹے کی گرفتاریوں پر بلک بلک کر رو رہے ہیں ان پر ترس آتا ہے۔

باجوہ نے کہا ہم سے عمران جیسا بلنڈر ہوا ، یہ اعتراف کافی نہیں فتنے کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہوگا،رانا ثنا اللہ نے کہا پنجاب میں الیکشن جیت کر حکومت بنائینگے ،جیل بھر و تحریک شروع کرو، علاج میں کرونگا۔ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور ہم سب کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شہدا، مائوں، بیٹیوں کو سلام ،ایک دن کشمیر بنے کا پاکستان،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ اشیائے ضروریہ بجلی گیس پٹرول سب مہنگا ہے یہ مہنگائی کس کی عنایت کی ہوئی ہے ،آپ سب جانتے ہیں یہ میری اور نواز شریف کی بات نہیں پورے پاکستان کی بات ہے پاکستان کی عوام جسکی وجہ سے مہنگائی میں پس رہی ہے اسے چھوڑیں گے نہیں ، اس فتنے کو اٹھا کر ملک سے باہر نکالنا ہوگا ۔نواز شریف کی حکومت میں بڑے بڑے منصوبے قائم ہوئے وہ بھی وقت آیا جب نواز شریف نے آئی ایم ایف کو ملک سے رخصت کر دیا ۔ حوصلہ رکھیں خوشحالی کا وقت دوبارہ لوٹ کر آئے گا ،ملک میں مہنگائی ہے ۔ باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان کو لانا سب سے بڑی غلطی تھی جسطرح اب یہ رو رہے ہیں ان پر ترس آتا ہے ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھے ہیں، رو رہے ہیں ۔ 4 سال جیب بھرو تحریک چلائی ۔ آٹا، گھی، گوشت ،بجلی سب مہنگی ہوئی ۔ جب گھڑی کا نام لیں تو کیا یاد آتا ہے ؟ ۔ نواز شریف کو تین بار گھر بھیج دیا گیا ۔پاکستان کے 75 سال میں سے نواز شریف کے نو سال نکال دو تو باقی کھنڈر بچ جاتا ہے ۔ ملک کو صرف مسلم لیگ ن ہی مشکلات سے نکال سکتی ہے ان پانچ پیاروں نے ایک تجربہ کیا جو ناکام رہا۔اب یہ حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ناکام رہے ۔یہ فیض کی بیساکھیوں پر چلتے رہے پہلی مرتبہ بے فیض ہوئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل ، شاہد خاقان عباسی ،خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنا اللہ کو کسی نے روتے ہوئے دیکھا۔ چندہ جمع کر کے انہیں ٹشو پیپر کا ٹرک بھیجتے ہیں۔مسلم لیگ ن الیکشن کی تیاری کر رہی ہے امید کا دیا جلا کر رکھنا ہے ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی ذمہ داری مریم نواز کو دی ہے ۔ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے وہ تحریک شروع کریں میں ان کو دیکھ لوں گا۔لاڈلا جب لوگوں کیلئے اسلام آباد آیا تھا تو اسے یاد ہوگا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ہم پنجاب میں الیکشن لڑ کر اور جیت کر اپنی حکومت بنائیں گے ۔ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی تھی 1999 میں پاکستان ترقی کی بلندیوں پر تھا دوسرے ممالک سے وفود آکر ہماری ترقی دیکھتے تھے پوری دنیا ہمارے ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی پاکستان اس وقت معاشی طور پر مضبوط تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں