گھریلو جھگڑا:نوجوان نے ساس ،سالی اور سالے کو قتل کرکے خود کشی کر لی

گھریلو  جھگڑا:نوجوان  نے  ساس ،سالی  اور  سالے  کو  قتل  کرکے   خود  کشی  کر  لی

لاہور ،فیروزوالہ(سپیشل کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر )شاہدرہ ٹائون میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان وقاص نے اپنی ساس شگفتہ بی بی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا بعد میں ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

 بتایا گیا ہے کہ ملزم وقاص کی کچھ عرصہ قبل شگفتہ بی بی کی بیٹی سے شادی ہوئی ،نا چاقی پیدا ہونے پر وقاص کی بیوی میکے چلی گئی ، ملزم نے اپنے سسرال آکر فائرنگ کرکے اپنی ساس شگفتہ بی بی، اس کے بیٹے نعمان اور بیٹی نیہا کو ہلاک کر دیا ، بعد میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے اس حوالے سے بتایا کہ وقاص کی بیوی گھریلو ناچاقی پر ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔ وقاص اسے منانے اپنے سسرال گیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی ۔مقتولین میں 28 سالہ نعمان، حاملہ خاتون نیہا ،55 سالہ شگفتہ شامل ہیں، سی سی پی او لاہور نے ایس پی سٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں