تباہ حال ملکی معیشت کی بحالی کیلئے وقت درکار:احسن اقبال

 تباہ حال ملکی معیشت کی بحالی کیلئے وقت درکار:احسن اقبال

نارووال(دنیا نیوز)منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی تباہ حال معیشت کی بحالی کیلئے وقت درکار ہے ۔

عمران خان نے اپنے دورحکومت کے دوران ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نارووال میں قلعہ احمد آباد میں نادرا سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے انتشار اور افر اتفری کی سیاست کی، انہوں نے دو صوبوں میں اپنی پارٹی کی حکومت خود ہی ختم کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں