سیاستدان کسی حادثہ سے قبل ملک کو بحران سے نکالیں، صدر

 سیاستدان کسی حادثہ سے قبل ملک کو بحران سے نکالیں، صدر

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالنے پر زور دیا۔

 صدر کا کہنا ہے اللہ کا شکر پاکستان میں 18مارچ کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا ،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا، وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں