ثابت ہوگیا عمران کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے :حمزہ شہباز

ثابت ہوگیا عمران کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے :حمزہ شہباز

مریدکے (این این آئی)سابق وزیر اعلٰی پنجاب و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا عمران خان اور اس کی جماعت کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے ۔

اس کا مشن فساد برپا کرنا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے ،فتنہ خان کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوچکا ،اب اس سے حساب کا وقت  ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول اور مریدکے سے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد ورک پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیا کا ٹائیگر بننے جارہا تھا کہ سازش کرکے انہیں نہ صرف اقتدار سے ہٹایا گیا بلکہ نااہل کرکے ملک و قوم کے ساتھ وہ زیادتی کی گئی جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔اناڑی کھلاڑی کے ہاتھ ملک کا اقتدار دے کر تاریخی نقصان پہنچایا گیا ،قوم ان عناصر کو کبھی معاف نہیں کریگی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں ،مسلم لیگ (ن)ہی جیتے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں