سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی جلوس گیری کا نوٹس لے ،شیری رحمن

سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی جلوس گیری کا نوٹس لے ،شیری رحمن

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ توشہ خان لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعداسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لیکر آئے ہیں ،آج پھر قانون اور عدالتی تقدس کا جنازہ نکالا جارہا، آج پھر عدلیہ پر جلسے کی شکل میں چڑھائی کی جا رہی ہے ، سپریم کورٹ تحریک انصاف کی اس "جلوس گیری" کا نوٹس لے ۔

 اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ کیا مستقبل میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیشی پر جلوس لیکر آنے کی اجازت ہوگی؟ ۔ ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ سوالات اٹھ رہے ہیں کیا عدلیہ قانون سازی کر رہی ہے ؟قوم حیران ہے کہ ایک شخص عدالت میں آمد کے وقت کا تعین خود کرتا ہے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صبح پٹیشن دو پہر کو سماعت شام کو ریلیف کسی اور کو کیوں نہیں ملتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں