موٹروے پر عمران کے قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ،3 زخمی

موٹروے پر عمران کے قافلے کی  گاڑیوں کو حادثہ،3 زخمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں تین گاڑیاں ٹکراگئیں اور ایک گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے ، متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے ۔واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کی جانب قافلے کے ہمراہ سفر پر تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں