سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے چیئرمین سینیٹ کی ملاقاتیں

 سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے چیئرمین سینیٹ کی ملاقاتیں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی میں کمی لانے کے مشن کے دوران چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

چیئر مین سینیٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ 

شوکت ترین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، پی ٹی آئی کے منحرف سینئر رہنما جہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران منظور کاکڑ، عبدالقادر اور پرنس عمر احمد زئی بھی موجود تھے ۔ملاقاتوں کے دوران سیاسی رہنماؤں سے مختلف امور پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے ملکی سیاسی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں