میرے گھر بھی حملہ، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی:اعتزاز

میرے گھر بھی حملہ، پولیس بغیر  اجازت داخل ہوئی:اعتزاز

لاہور (این این آئی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔

 پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس لینا چاہیے ، پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، چیف جسٹس کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ،زمان پارک رہائشی علاقہ ہے ، وہاں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف اس قسم کا آپریشن! ہم سب کو سوچنا چاہیے ، مریم نواز کی خام خیالی ہے ، سیاست سے کوئی ختم نہیں ہوتا، یہ نہیں ہوسکتا آپ دعا کریں اور عمران خان غائب ہو جائے ، ملکی سیاست میں بہت سی مثالیں موجود ہیں، سیاست میں ایلیمینیٹ کوئی نہیں ہوتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں