سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو ہونگے ، شیڈول جاری

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات  18 اپریل کو ہونگے ، شیڈول جاری

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے ۔

کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹربیونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں