شہباز گل اور اعظم سواتی نے عمران کو جیل سے ڈرا رکھا ہے ، منظور وسان

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی رہنما پیپلزپارٹی منظور حسین وسان نے کہا کہ شہباز گل اور اعظم سواتی نے عمران خان کو جیل سے ڈرا رکھا ہے ۔
اپنے بیان میں ا نہوں نے کہاکہ ہم کئی بار جیل گئے مگر گھبرائے نہیں۔ عمران مسلسل دو سال جیل میں گزاریں تو انہیں سیاست دان مانوں گا۔