ایف بی آر نے ریفنڈ کی ادائیگی برآمدی رقم کی وصولی سے مشروط کر دی

ایف بی آر نے ریفنڈ کی ادائیگی  برآمدی رقم کی وصولی سے مشروط کر دی

کراچی (سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریفنڈ کی ادائیگی کے اجراکو برآمدی رقم کی وصولی سے مشروط کر دیا۔ اس سلسلے میں ایف بی آرنے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 09 برائے 2023 ء کا اجرا کیاہے۔

 جس میں سیلز ٹیکس کی واپسی کے حوالے سے پانچ برآمدی شعبوں(ٹیکسٹائل، قالین، چمڑے ، سرجیکل اور کھیلوں کے سامان)کے مینوفیکچررز شامل ہیں۔ ایف بی آر نے کہا کہ کمرشل ایکسپورٹرز کے ریفنڈ کلیم کی ادائیگی برآمدی رقم کی وصولی کے بعد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایس آر او 1125 کے تحت زیرو ریٹیڈٹیکس کے نظام کو ختم کرنے کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمدات میں استعمال ہونے والے سامان پر 17 فیصدسیلزٹیکس عائد کیا گیا۔ برآمدات پر مبنی شعبوں خاص طور پر ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی کیش فلو کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے برآمد کنندگان کے ریفنڈز پر تیزی سے کارروائی اور منظوری کے لیے ایک خودکار سیلز ٹیکس ای ریفنڈ سسٹم (فاسٹر) متعارف کرایا گیا، تاہم یہ متعدد شماروں پر بدستور خرابی کا شکار رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں