زمان پارک آپریشن:واسا کے ڈسپوزل سٹیشن کو آگ لگانے پر ایک اور مقدمہ

زمان پارک آپریشن:واسا کے ڈسپوزل  سٹیشن کو آگ لگانے پر ایک اور مقدمہ

لاہور (شیخ زین العابدین)زمان پارک میں پولیس آپریشن کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ہونےوالے تصادم کے دوران گلبرگ ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کو آگ لگا ئے جانے پر ایس ڈی او واسا کی مدعیت میں 25 سے 30 نا معلوم افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آتشزدگی سے واسا گلبرگ ٹاؤن کے ڈسپوزل سٹیشن کی مشینری جل کر خاکستر ہوگئی،ایس ڈی او گلبرگ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا جس میں دفعہ 147،148، 149، 427،436 اور 440 شامل کی گئی ہیں،مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مال روڈ انڈر پاس کے نیچے واسا کا ڈسپوزل اسٹیشن موجود ہے ،مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے تو پولیس اہلکار واسا ڈسپوزل اسٹیشن میں چھپ گئے ،مظاہرین نے مشتعل ہوکر واسا کے ڈسپوزل سٹیشن کو آگ لگا دی،واسا کا 130 کے وی کا جنریٹر، 6 عدد الیکٹرک پینل اور تین موٹر جل کر خاکستر ہوگئیں،ڈسپوزل اسٹیشن اور املاک کو آگ لگنے سے تین کروڑ سے زائد مالیت کا نقصان ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں