کے پی حکومت نے 5ہزار انفلوئنسرز بھرتی کئے ، ماہانہ 15 کروڑ مل رہے :نگران صوبائی وزیر

کے پی حکومت نے 5ہزار  انفلوئنسرز بھرتی کئے ، ماہانہ 15  کروڑ  مل رہے :نگران صوبائی وزیر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔

ٹی وی سے گفتگو میں فیروز جمال شاہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرزبھرتی کیے جنہیں گھربیٹھے ماہانہ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہیں مل رہی ہیں، صوبے میں ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں یہ انفلوئنسرز نہ ہوں، پیسے کے پی حکومت دے رہی ہے اور ان کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے ۔ اس حوالے سے کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا، 15 سے 16 کروڑ روپے ان پر ماہانہ خرچ ہو رہے ہیں۔دوسری جانب نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کو 5 ہزار بھرتیوں کا معاملہ تحقیقات کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں