الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور عمران کے وکیل خواجہ حارث نے پرانی یادیں تازہ کیں

 الیکشن کمیشن کے وکیل امجد  پرویز اور عمران کے وکیل خواجہ  حارث نے پرانی یادیں تازہ کیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے ایک دوسرے کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں، امجد پرویز نے خواجہ حارث سے کہاکہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیاکہ ایک وقت تھا آپ دونوں ایک سائیڈ سے اسی عدالت میں پیش ہوتے تھے ،جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہاکہ اب بھی ہم ایک سائیڈ پر ہی ہیں، بس قانون کو پڑھنے کا انداز مختلف ہے ،خواجہ حارث نے کہاکہ بندوق کی نوک پر قانون پڑھنا اور بغیر بندوق کے قانون پڑھنے میں فرق تو ہوتا ہے ،امجد پرویز نے کہاکہ ہم دونوں کئی مہینے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک احتساب عدالت میں دلائل دیا کرتے تھے ۔واضح رہے کہ پاناما کیس میں خواجہ حارث نواز شریف جبکہ امجد پرویز مریم نواز کے وکیل ہوا کرتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں