شہریوں کو حقوق ملنے تک ملک نہیں چلے گا ، علی احمد کرد

 شہریوں کو حقوق ملنے تک ملک نہیں چلے گا ، علی احمد کرد

لاہور ( سپیشل رپورٹر)سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن علی احمد کرد کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کومرضی سے چلانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ نہیں چلتا جیسے اب نہیں چل رہا،جب تک سب شہریوں کو ان کے حقوق نہیں دیں گے تو ملک نہیں چلے گا وکلا سب سے ذہین ترین طبقہ ہوتا ہے۔

  ،صرف اور صرف وکیل ہے جو کور کمانڈر کی بھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے ، رائل پام کلب میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ اس ملک میں مہنگائی سے غریب کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ،مزید مہنگائی پر حکمران کس طرح سمری پر دستخط کرتے ہیں سمجھ سے باہر ہے ، ہمارا ملک لکھاریوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے ،بلوچستان میں سالہا سال لوگ اپنے مِسنگ پرسن کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستانی عدلیہ پر بات کرتے بہت شرم آتی ہے ،سینکڑوں کی تعداد میں ایجنٹ درخواستیں آتی ہیں ان کی منظوری صرف چیف جسٹس ہی دے سکتے ہیں مگر وہ اس درخواست کی منظوری نہیں دیتے ۔معروف صحافی ایاز میر کا کہنا تھا اقلیتیں کیا ہوتیں سب شہری برابر ہوتے ہیں،یورپ میں کوئی کسی کو اقلیت نہیں کہتا ،امریکا اور یورپ میں کوئی بھی اقلیتی شہری ہو وہ سربراہ حکومت بن سکتا ہے ، 75سال میں ابھی تک ہم اس کھوج میں لگے ہیں اس ملک کے بننے کا مقصد کیا ہے ۔رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور کا کہنا تھا کہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی ایس پی سنگا نے اپنا کاسٹنگ ووٹ اس خطے کے حق میں دیا تھا پھر پنجاب اس ملک کا حصہ بنا ،فوج اور عدلیہ میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں،بعض اوقات عدالتوں میں فیصلے سے پہلے پتا چل جاتا ہے اس کیس کا فیصلہ کیا آنا ہے ،صحافت کا حال یہ ہے جب کسی صحافی کی شکل سامنے آتی تو پتا چل جاتا ہے اس نے کیا کس جماعت کے حق میں اور کس کے خلاف بولنا ہے ،تقریب سے عابد ساقی ، راجہ ذوالقرنین ، محسن گورائیہ اور علی احمد ڈھلوں نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں