شبلی فراز کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل، شیلنگ سے پھیپھڑے متاثر

شبلی فراز کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل، شیلنگ سے پھیپھڑے متاثر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ،خبر نگار)سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی۔پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق شبلی فراز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

 ڈاکٹرز نے بتایا کہ شبلی فراز پولیس تشدد سے زخمی 

 ہوئے ، شیلنگ سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے گرد و نواح میں لشکر کشی ہوئی ہے ، ایسا لگا جیسے ملک کے سب سے بڑے دہشتگرد عمران خان کو لایا جارہا ہے ، لاہور زمان پارک میں سب سے زیادہ شرمناک اور غلیظ حرکت ہورہی ہے ،میرا خیال ہے اس ملک میں قانون اور آئین کو روندا جا رہا ہے ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ، اس سے عوام کا غصہ اور بڑھے گا، یہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں،آپ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ خانہ جنگی کو نہیں روک سکتے ، ملک کا بیڑاغرق ہوچکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں