بحریہ انکلیو اسلام آباد میں سپرنگ فیملی گالا کیساتھ بہار کا استقبال

بحریہ انکلیو اسلام آباد میں سپرنگ فیملی گالا کیساتھ بہار کا استقبال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بحریہ انکلیو اسلام آباد نے بحریہ انکلیو اسلام آباد کے سیکٹر بی کے سرکلر پارک میں ایک فیملی ایونٹ سپرنگ فیملی گالا کا انعقاد کیا۔

ہفتے کو میلے کے افتتاحی دن خوبصورت پھولوں کی نمائش عوام کی توجہ کا 

 مرکز بنی رہی۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور سی ای او علی ملک ریاض سمیت بحریہ ٹاؤن مینجمنٹ کی ٹیم نے ایونٹ کو بھرپور بنانے پر خصوصی توجہ دی،دو روزہ ایونٹ بحریہ انکلیو کے سرکلر پارک سیکٹر بی میں صبح 11بجے شروع ہو کر رات 10بجے تک جاری رہا، تقریب آج 19 مارچ کو بھی جاری رہیگی۔ ایونٹ کے ذریعے حاضرین کو پارک کا دورہ کرنے اور پھولوں کی نمائش کے لیے بہترین ماحول کا لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ پہلے روز حاضرین نے پھولوں کی دلکش نمائش میں پھولوں کی متعدد اقسام بارے معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ فیملیز کے لیے مخصوص سرگرمیاں بھی فراہم کی گئی ہیں جن میں چہرے کی پینٹنگ، غبارے ، بچوں کے جھولے ، لائیو میوزیکل پرفارمنس، مختلف کارپوریٹ سپانسرز اور کھانے پینے کی اشیا کی خرید و فروخت کرنے والوں سے ملنے کے مواقع شامل ہیں ۔بحریہ ٹاؤن اپنے رہائشیوں اور عوام الناس کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے الگ پہچان رکھتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں