بیشتر شہروں میں آندھی و بارش کا امکان

بیشتر شہروں میں آندھی  و بارش کا امکان

لاہور (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔

مری ،گلیات، راولپنڈی ، گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ، لیہ،بھکر، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان،ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگرعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہے گا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز لاہور کا درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا جبکہ آج لاہور کا درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں