متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے

متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ کے علا قہ میں متین احمد کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لا کھ روپے اور مو با ئل فو ن،گرین ٹاؤن کے علا قہ میں مقصو د سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے گئے ۔اسی طرح اقبا ل ٹاؤن میں زاہد ، فیکٹری ایریا میں طا ہر ،مغلپورہ میں اطہر وقاص اور سندر کے علاقہ میں یعقوب سے ہزاروں روپے نقدی اور مو با ئل فو نز چھین لئے گئے ۔ دوسری طرف نامعلوم چور شیراکوٹ کے علا قہ میں محمد حسین کے گھر سے 2لا کھ 25 ہزار ما لیت کی نقد ی اور الیکٹرانکس کا سامان، مصطفی ٹاؤن،ہنجروال، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، نصیرآباد سے گاڑیاں جبکہ نولکھا،کاہنہ،رائے ونڈ، لٹن روڈ ،ملت پارک،گجرپورہ،ڈیفنس، اچھرہ، رنگ محل سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں