مہنگائی اوردیگر وجوہات:ایم بی بی ایس کی طالبہ سمیت 3خواتین کی خودکشی

مہنگائی اوردیگر وجوہات:ایم بی بی ایس کی طالبہ سمیت 3خواتین کی خودکشی

لاہور،کاہنہ (کرائم سیل،نما ئندہ دنیا)صوبائی دارالحکومت میں مہنگائی اوردیگر مختلف وجوہات پر ایم بی بی ایس کی طالبہ سمیت 3خواتین نے خودکشی کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق

 کاہنہ کے علاقے میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 32سالہ خاتون حنا احمد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر د ی جبکہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی ایم ایم بی ایس فائنل ائیر کی 23سالہ طالبہ عروسہ بتول زہریلی چیز کھانے سے دم توڑ گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ مزید برآں کاہنہ کے علاقہ ایڈن ولاز کی رہائشی 32سالہ نرگس زوجہ احمد نے نامعلوم وجوہات پر گھر میں پنکھے کے ساتھ پھندا لیکر خودکشی کر لی، وقوعہ کے وقت گھر میں نوکرانی اور خاتون کا 4سالہ بچہ موجود تھا ۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں