حکومتی رٹ ختم ، سب کو کہتا ہوں کھیل بند کریں:سراج الحق

 حکومتی رٹ ختم ، سب کو کہتا ہوں کھیل بند کریں:سراج الحق

صوابی /لاہور(صباح نیوز،این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ایک سیاسی لیڈر کے عدالت پیش ہونے پر پوری موٹروے اور وفاقی دارالحکومت کو سیل کر دیا گیا، سب کو کہتا ہوں کھیل بند کریں۔

 ملک میں ایک روز قومی  انتخابات وقت کی ضرورت ، پُرامن انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا،حکومت رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں 50فیصد کمی کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے مزید کہا کہ قومی سیاست پر 75برسوں سے جرنیلوں کا قبضہ ہے ، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی حکومت بھی وہی لوگ لائے جنھوں نے پی ٹی آئی کو مسلط کیا تھا، اب قوم کی حالت پر رحم کیا جائے ، ملک میں جاری صورتحال کے دوران عدالتی نظام پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ، مختلف عدالتی فیصلوں میں واضح تضاد ہے ، طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ آج مہنگائی، اداروں کی پرائیویٹائزیشن اور غریب عوام پر ٹیکسز لاگو کرنے کے احکامات جاری کر رہا ، کل کہے گا ایٹم بم بھی ہمارے حوالے کرو۔ انھوں نے کہا کہ گوادرتحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کو فوری رہا کیا جائے ،الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات مکمل کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں