پنجاب ، 30 اپریل کو الیکشن یقینی بنانے کیلئے درخواست دائر

پنجاب ، 30 اپریل کو الیکشن یقینی بنانے کیلئے درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب میں 30اپریل کو الیکشن یقینی بنانے کیلئے شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے

پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کرانے کا حکم دیا اور عدالتی حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دی گئی، تاہم تاریخ دینے کے باوجود الیکشن کرانے میں کو ئی سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ،استدعا ہے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو بروقت الیکشن کرانے کا پابند کیا جائے ۔ علاوہ ازیں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن سے عدم تعاون کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،درخواست میں الیکشن کمیشن ،پنجاب حکومت ،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ 10فروری کو چیف سیکرٹری اور آئی جی نے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی ، اب وہ مکر گئے ہیں ۔عدالت الیکشن کمیشن سے عدم تعاون پر چیف سیکرٹری اور آئی جی کے خلاف کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں