عمران کو مذاکرات کی پیشکش پی ڈی ایم کا فیصلہ نہیں:حمد اللہ

عمران کو مذاکرات کی پیشکش پی ڈی ایم کا فیصلہ نہیں:حمد اللہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں۔

سماجی 

 رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ صورتحال بارے جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے ، مبارک ہو پاکستانیو، عدالتی تاریخ میں عمران خان کے لیے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایا گیا ہے ۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اب زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو حکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جا کر عمران خان سے معافی مانگیں،عدالت، ریاست، قانون اور ریاستی فورس سے لڑنا عمران خان کے مطابق جہاد ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں