عمران خان،فواد،اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 28مارچ کوسماعت کیلئے مقرر

عمران خان،فواد،اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس  28مارچ کوسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، مرکزی نائب صدر فواد چودھری اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 28 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردیاہے۔

 اس سلسلے میں جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اسی روز عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں بھی توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبان کے استعمال کے کیس کی بھی سماعت کرے گا ۔الیکشن کمیشن سوموار کے روز الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 15 کے تحت ضلع کرک سے ایک الیکشن پٹیشن کی سماعت ایک الیکشن ٹربیونل سے دوسرے الیکشن ٹربیونل کو منتقل کرنے کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں