پختونخوا حکومت کی پیسکو، ٹیسکو کاانتظام سنبھالنے سے معذرت

پختونخوا حکومت کی پیسکو، ٹیسکو  کاانتظام سنبھالنے سے معذرت

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے پیسکو اور ٹیسکو کا انتظام سنبھالنا پاور ہائوسز اور ان کی آمدن دینے سے مشروط کردیا۔

 خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع 

 نے بتایا پیسکو اور ٹیسکو بہت زیادہ خسارے میں ہیں، موجودہ صورت حال میں کے پی حکومت ان کا انتظام لینے کو تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا مؤقف ہے کہ پیسکو اور ٹیسکو دینا ہے تو پاور ہاؤسز اور ان کی آمدن بھی دی جائے ، صرف مینجمنٹ صوبے کو دے کر مشکل میں نہ ڈالا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں