شفاف الیکشن کیلئے ملک میں امن و امان کا ہونا ضروری ،کائرہ

 شفاف الیکشن کیلئے ملک میں  امن و امان کا ہونا ضروری ،کائرہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار،صباح نیوز)و زیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 اکتوبر کی دی گئی۔

 تاریخ منطقی ہے اور ملک میں استحکام اور افراتفری سے بچنے کیلئے ایک درست فیصلہ ہے ، صاف شفاف انتخابات کیلئے ملک میں امن و امان کا ہونا ضروری ہے ، الیکشن کمیشن ملک میں ٹھہراؤ کیلئے اگر ایک ہی وقت میں انتخابات کرانا چاہتا ہے تو اس منطق میں وزن ہے ، جذباتی اور ہیجانی کیفیت میں کئے گئے فیصلے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کر دی ہے ، قوم ٹھنڈے دل سے چیزوں پر سوچے ، الیکشن کمیشن خود الیکشن نہیں کروا سکتا کیونکہ اس کے پاس کوئی مشینری نہیں ہوتی۔اسے سکیورٹی فورسز، عدلیہ، وزارت قانون، خزانہ کے چار اداروں سے معاونت لینی ہوتی ہے ۔، انتخابات کی اصل تاریخ سے تاخیر ممکن نہیں۔ کسی کے خلاف کوئی غلط کیس درج نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا غصہ تھوکیں اور عدلیہ کو فیصلہ کرنے دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں