سپریم کورٹ میں واضح تقسیم قوم کیلئے لمحہ فکریہ :سراج الحق

سپریم کورٹ میں واضح تقسیم قوم کیلئے لمحہ فکریہ :سراج الحق

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتیں مسلط کرنے پر اسٹیبلشمنٹ کفارہ ادا کرے جو آئندہ کے لیے سیاست سے مکمل غیرجانبداری کی صورت میں ہوسکتا ہے ۔

ملک اسی صورت آگے جائے گا جب عدلیہ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نیوٹرل ہوجائیں گے ۔ ایک سابق جنرل خود اعتراف کررہے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو اسلام آباد کے ڈی چوک سے اٹھا کر ایوان وزیراعظم پہنچایا ، سپریم کورٹ میں واضح تقسیم قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، ٹرائیکا نے سیاست، معیشت کو گہری کھائی میں اتار دیا، صاف شفاف انتخابات مسائل کا واحد حل ہیں۔ وہ منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ ججز، فوجی افسروں، الیکشن کمیشن کے لوگ قوم کے ٹیکسز سے تنخواہیں لیتے ہیں وہ سیاسی جماعتوں کو پسند ناپسند کی بنیادوں پر سپورٹ فراہم کرنے کی بجائے ملک و قوم کے حق میں فیصلے کریں۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ کو راضی کیا ، سابق آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے موقع پر سب ایک تھے ، ہمارا موقف واضح ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی چیف جسٹس کی تعیناتی کی طرز پر ہونی چاہیے ۔ ہم نے الیکشن کی مکمل تیاری کرلی ، ان شاء اللہ ترازو کی جیت ہی ملک میں عدل وانصاف کی حکمرانی قائم کرے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں