این ٹی ڈی سی : انجینئر قیصر خان کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

این ٹی ڈی سی : انجینئر قیصر خان کی ڈپٹی  منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئر قیصر خان کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ انجینئرنگ)کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار نے پروموشن آرڈرز انجینئر قیصر خان کے حوالے کیے جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ قیصر خان کوپاور سیکٹر خاص طور پر پروٹیکشن اینڈ انسٹرومنٹیشن(پی اینڈ آئی)کے شعبے میں 32 سال سے زائد عرصے تک کام کا تجربہ حاصل ہے اور وہ این ٹی ڈی سی میں جنرل منیجر (ایچ وی ڈی سی)، جنرل منیجر (ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ)اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں