فرحت شہزادی کی مقدمہ خارج کرنیکی درخواست ، اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب

فرحت شہزادی کی مقدمہ خارج کرنیکی  درخواست ، اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فرحت شہزادی کیخلاف ایف آئی اے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر اینٹی کرپشن پنجاب سے ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے درخواست میں اینٹی کرپشن کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔

 فرح شہزادی کی والدہ کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر ایف آئی اے نے بلاجواز مقدمہ درج کیا،اسی نوعیت کا مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کیا،اب ایف بی آر نے فیڈمک میں پلاٹ خریداری کے الزام میں ٹیکس معاملات کی انکوائری بھی شروع کردی، اینٹی کرپشن کے مقدمے میں تمام ثبوت فراہم کرنے پر مقدمہ خارج ہوا،ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کرلئے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر کو کسی کی گرفتاری سے نہیں روکا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں