مینارپاکستان جلسہ،جسٹس عاصم کی راستوں کی بندش کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

مینارپاکستان جلسہ،جسٹس عاصم کی  راستوں کی بندش کیخلاف  درخواست کی سماعت سے معذرت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کو جانیوالے والے راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی،عدالت نے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس طارق سلیم شیخ اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کرچکے ہیں وہ سماعت کریں تو بہتر ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کو جانیوالے راستے کنٹینرلگا کر بند کر دیئے ، یہ آئین کے آرٹیکل 16 اور17 کی خلاف ورزی ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دی تھی، لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکا گیا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے ، پورے میڈیا نے جلسہ روکنے کیلئے لگائے کنٹینر دکھا دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں