ممبران پارلیمنٹ کی اہلیت جانچنے بارے کمیٹی کی تشکیل کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

 ممبران پارلیمنٹ کی اہلیت  جانچنے بارے کمیٹی کی تشکیل  کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ممبران پارلیمنٹ کی اہلیت کی جانچ پڑتال بارے اعلیٰ سطح کمیٹی کی تشکیل کے لئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

نادرا کے وکیل نے 

جواب داخل کرانے کے لیے مہلت مانگ لی،درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان،گورنر اسٹیٹ بینک اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت 62.63کی اہلیت نہ رکھنے اور کیسوں میں ملوث ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کا حکم اور اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں