ماسٹرپلان 2050 عملدر آمد روکنے کے حکم میں تو سیع:لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بھر مار :ہائیکورٹ

ماسٹرپلان 2050 عملدر  آمد  روکنے  کے  حکم  میں  تو  سیع:لاہور  کے   گردونواح  میں  غیر  قانونی  ہاؤسنگ  سوسائٹیز  بھر مار :ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں 6 اپریل تک توسیع کردی ۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ موجودہ ماسٹر پلان بالکل قانون کے برعکس بنایا گیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبد الرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو چیلنج کررکھا ہے ۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ماسٹر پلان میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی جائیں اور پلان میں انکی تجویز کو شامل کیا جائے ، موجودہ ماسٹر پلان میں انسانی زندگیوں کا خیال نہیں رکھا گیا ۔دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ موجودہ ماسٹر پلان پر عوامی پیسہ خرچ ہوچکا ۔ عدالت نے کہا کہ آپ پی ایس ایل کے لیے اربوں روپے لگاتے ہیں اب آپ کو عوامی پیسہ یاد آرہا ،مجھے عوامی پیسہ نکلوانا آتا ہے ۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ پرانا ماسٹر پلان 2021 ختم ہوچکا ، اس پر عملدرآمد جاری رکھنے کا حکم کردیں۔ عدالت نے کہا کہ لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھر مار ہے ، ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف تو کارروائی نہیں کی، مجھے نہیں پتہ ماسٹر پلان 2021 آپکا ختم ہورہا ،عدالت نے صرف ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکا ہے ۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے بین الااقوامی ماہرین سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں