تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں تو حل نکل سکتا:خواجہ آصف

 تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں  تو حل نکل سکتا:خواجہ آصف

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ملک کے پاور سٹرکچر میں شامل عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ ،میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ملکر بیٹھیں تو حل نکل سکتا ہے ، پی ٹی آئی کے جو اشخاص بات چیت کے لئے آتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہوتا ،اسی لئے دو تین مہینوں سے ان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

 وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا با ت چیت صرف بات چیت کی حد تک نہیں ہونی چاہیے ، اگر ہم نے اس دلد ل سے نکلنا ہے تو پاور سٹرکچر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے ، صرف سیاستدان سٹیک ہولڈرز نہیں ہیں، 75 سالہ ملکی تاریخ بتا تی ہے کہ پاور سٹرکچر میں اور بھی سٹیک ہولڈرز ہیں ،سب مل کر بات چیت کی طرف جائیں تو اس میں کامیابی کے امکانات ہیں، صرف سیاستدانوں کے درمیان گفت و شنید ہونی ہے تو اس میں کامیابی کے امکانات نہیں سمجھتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں