خیبر پختونخوا میں انتخابات بھی 8اکتوبر کو ہو نگے :الیکشن کمیشن

خیبر پختونخوا میں انتخابات بھی 8اکتوبر کو ہو نگے :الیکشن کمیشن

اسلام آباد(وقائع نگار،اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کے روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے عام انتخابات 8 اکتوبر 2023 کو ہوں گے ۔

ای سی پی کے مطابق پولنگ کی تاریخ خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس کیس نمبر 1 میں 2023 کی آئینی پٹیشن نمبر 1 اور 2 کی تعمیل میں دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں